ابنا: روم سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ اٹلي کي سب سے بڑي ليبريونين جي جي ايل نے پورے ملک ميں ان مظاہروں کي کال دي تھي-اٹلي کي ليبريونين نے جي جي ايل نے اطالوي عوام سے کہا تھا کہ وہ ملک کے تمام شہروں ميں سڑکوں پر نکل کر حکومت کي ناقص کارکردگي اور برلوسکوني کے معاشي کفايت شعاري کے پيکج کے خلاف احتجاج کريں -
خبروں کے مطابق دارالحکومت روم ميں دو الگ الگ علاقوں سے بڑي بڑي احتجاجي ريلياں نکالي گئيں-
اس موقع پر سرکاري دفاتر کے ملازمين نے بھي ديگر نجي شعبوں کے ملازمين کي طرح دفاتر کا بائيکاٹ اورہڑتال کي -
آمدني پر ٹيکسوں ميں اضافہ ، صوبوں کو ايک دوسرے ميں ضم کرنا ، سرکاري اخراجات ميں کمي ، ريٹائر منٹ کي عمروں ميں اضافہ اور سرکاري ملازمين کي تنخواہوں ميں کمي وہ جملہ سرکاري اقدامات ہيں جن کو لے کر اطالوي عوام ميں شديد غم وغصہ پايا جارہا ہے -
حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کے اخراجات کو کم اور معاشي حالت کو بہتر کيا جاسکتا ہے.
.....
/169